ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن: ملتان اور بہاولپور سے دو ملزمان گرفتار
لاہور / ملتان / بہاولپور:سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن، اشتعال انگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ملتان اور بہاولپور میں کامیاب چھاپے مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق، اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور توہین آمیز مواد شیئر کرنے پر بہاولپور کے علاقے عباس نگر سے محمد عمران صدیق کو حراست میں لیا گیا، جبکہ دوسری کارروائی ملتان میں کی گئی جہاں سے محمد رشید جبار کو گرفتار کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام میں ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال پھیلانے اور فیک نیوز شیئر کرنے میں ملوث پائے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل آلات قبضے میں لے کر فارنزک تجزیہ شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قانون شکن عناصر کے خلاف سائبر کرائم کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلانے کا الزام: ملتان اور بہاولپور سے دو ملزمان گرفتار

