مورو (رپورٹ: محمد اسلم مغل)
مورو سچل سی این جی کے پاس بجلی کے گرے ہوئے تاروں سے ٹکرا کر 10 لاکھ کی بھینس مر گئی۔ کاشتکار کو بے ہوشی کے دورے پڑ گئے۔ گھر کے روزگار کا ذریعہ بھینس تھی۔ "مجھے انصاف دیا جائے”۔ کاشتکار شاہنواز ڈیپر انصاف کے لیے مورو تھانے پہنچ گیا۔
مورو شہر کے بائی پاس سچل سی این جی کے پیچھے بجلی کے گرے ہوئے تاروں سے کاشتکار شاہنواز ڈیپر کی 10 لاکھ مالیت کی ڈھکی بھینس ٹکرا کر مر گئی ہے۔
کاشتکار شاہنواز ڈیپر نے سندھ پریس کلب رجسٹرڈ مورو کے صحافیوں کو دہائی دیتے ہوئے رو کر بتایا کہ پڑوسیوں نے بجلی کے غیر قانونی تار کھینچ کر زمین پر گرے ہوئے چھوڑ دیے ہیں۔ میں نے انہیں کئی بار تار اوپر کرنے کا کہا لیکن کسی نے نہیں سنا۔ آج میرے گھر اور بچوں کے روزگار کا ذریعہ 10 لاکھ مالیت کی ڈھکی بھینس مر گئی ہے۔ ایسی رپورٹ میں نے مورو تھانے میں داخل کرائی ہے۔ جس کے بعد بااثر پڑوسی چپ رہنے اور علاقے سے چلے جانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
غیر قانونی بجلی جلائی جاتی ہے اور بااثر بھتہ لیتے ہیں۔
کاشتکار شاہنواز ڈیپر نے جوڈیشل مجسٹریٹ مورو، ایس ایس پی میر روحیل کھوسو، ڈی ایس پی مورو اور ایس ایچ او سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے.

