Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    راجپوت برادری اتحاد پاکستان کی بڑی کامیابی، ’’روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن‘‘ کے نام سے رجسٹریشن مکمل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر (رپورٹ/عبدالرحمان راجپوت)

     

    راجپوت برادری اتحاد پاکستان کے لیے ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں راجپوت برادری کی فلاح و بہبود اور روشن مستقبل کے عزم کے تحت ’’روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن‘‘ کے نام سے تنظیم کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے۔

    تنظیم کی رجسٹریشن کو راجپوت برادری کے اتحاد، اتفاق اور اجتماعی جدوجہد کی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں راجپوت برادری اتحاد پاکستان کے صدر سہیل راجپوت سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران نے بھرپور کاوشیں کیں، جن کے نتیجے میں یہ اہم مرحلہ پایۂ تکمیل تک پہنچا۔

    راجپوت برادری کے بزرگوں، عہدیداران اور ممبران نے تنظیم کی رجسٹریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی برادری کی ترقی کے لیے اتحاد، اتفاق، باہمی تعاون اور اجتماعی سوچ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ’’روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن‘‘ کا قیام بھی اسی جذبے کی عملی عکاسی ہے۔

    اس موقع پر عمران راجپوت نیو پنڈ، پریس سیکریٹری نعیم اختر راجپوت، عدنان راجپوت، شیخ شاہین روڈ، اور عبدالرحمان راجپوت نیو پنڈ کی جانب سے راجپوت برادری اتحاد پاکستان کے صدر سہیل راجپوت، تمام عہدیداران، بزرگوں اور معزز ممبران کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

    مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ ’’روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن‘‘ کی رجسٹریشن راجپوت برادری کے لیے ایک نئے اور مثبت دور کا آغاز ہے۔ امید ہے کہ تنظیم مستقبل میں برادری کے مستحق افراد کی مدد، تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کی رہنمائی، سماجی بہبود اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

    انہوں نے صدر سہیل راجپوت اور تمام عہدیداران و ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری برادری کے اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔آخر میں عمران راجپوت،  نعیم اختر راجپوت،  عدنان راجپوت، شیخ شاہین روڈ اور عبدالرحمان راجپوت نیو پنڈ نے راجپوت برادری اتحاد پاکستان کے تمام بزرگوں، عہدیداران اور ممبران کو ’’روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن‘‘ کی رجسٹریشن مکمل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    Related Posts

    سونا ڈگمگا گیا

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    کرم ایجنسی: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم فتنہ الخوارج کاافغان خارجی عبید اللہ سعد 4 دہشتگردوں سمیت ہلاک

    مقبول خبریں

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے اے پی این ایس ، اور سی پی این ای کے وفد کی ملاقات

    مہنگائی کا طوفان بے قابو: اسلام آباد، کراچی اور ملتان میں آٹا مہنگا، غریب فاقوں پر مجبور

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے اور منصوبوں کا دائرہ گاؤں تک پھیلانے کا اعلان

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.