جنڈ ڈسٹرکٹ رپورٹر محمدقاسم کی رپورٹ
ٹریفک وارڈن محمد یوسف کے صاحبزادے چوہدری عمران یوسف ایڈووکیٹ نے باقاعدہ طور پر شعبۂ وکالت میں قدم رکھ دیا ہے۔
چوہدری عمران یوسف نے معروف قانون دان سردار عبدالرزاق خان ایڈووکیٹ، سپریم کورٹ آف پاکستان سے وکالت کا لائسنس حاصل کیا۔ سردار عبدالرزاق خان راولپنڈی ہائی کورٹ بار کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
اس موقع پر چوہدری عمران یوسف کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے انہیں وکالت کا لائسنس حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ چوہدری عمران یوسف نے اپنی محنت اور لگن سے یہ اہم سنگِ میل عبور کیا ہے، امید ہے کہ وہ قانون کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مظلوم اور مستحق افراد کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔چوہدری عمران یوسف ایڈووکیٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے

