وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج صبح جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگی،ہسپتال کے عملے نے چند منٹوں میں آگ پر قابو پالیا، مریضوں، لواحقین یا طبی عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ تمام سرکاری ہسپتالوںمیں فائر الرٹ کے انتظامات مکمل ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر فوری عملدرآمد ہوتا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہناتھا کہ راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کو مریم نواز خود مانیٹر کررہی ہیں،ریسکیو، واسا اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے،چند گھنٹوں میں راولپنڈی سے بارشی پانی کلیئر ہو جائے گا۔
یادرہے آج صبح جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم ریسکیو کی بروقت کارروائی کے بعد حاملہ خواتین سمیت 70 افراد بحفاظت نکال لیے گئے
ذرائع کے مطابق آگ چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک گارڈ کی حالت خراب ہوگئی، تاہم جنرل اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
لاہورجنرل اسپتال میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا، کوئی نقصان نہیں ہوا، عظمیٰ بخاری

