بالی ووڈ کے معروف اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں گھٹنے کی سرجری کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ فلم کی شوٹنگ کے آخری دو دنوں میں پیش آیا جب کارتک آریان ایک مشکل ایکشن سیکوئنس کی ریکارڈنگ کر رہے تھے۔ اس فلم کے لیے اداکار نے ایکشن کوچز کے ساتھ خصوصی اور سخت تربیت بھی حاصل کی تھی۔
چوٹ لگنے کے فوراً بعد کارتک آریان کو ہسپتال منتقل کیا گیا جکارتک آریان کی صحت یابی کے باعث ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مختصر وقفہ متوقع ہے۔ آرام کے بعد وہ اپنی دیگر فلموں کے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے جن میں انوراگ باسو کی ایک زیرِ تکمیل فلم بھی شامل ہے۔
اداکار کے لیے یہ چوٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ان کے کیریئر میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔ رواں سال انہیں فلم ’چندو چیمپئن‘ میں بہترین اداکاری پر 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔
فلم میں کارتک آریان نے پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ مرلی کانت پیٹکر کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کردار کے لیے انہیں جسمانی تبدیلی اور طویل تربیتی مراحل سے گزرنا پڑا تھا۔
ہاں انہیں فورٹس راہیجا اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ان کے گھٹنے کا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد انہیں کچھ دن آرام کرنا ہوگا۔

