Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

      مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو آج شفاء اسپتال منتقل نہ کیا گیا تو کیا ہوگا؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کے معاملے پر قانونی اور انتظامی کشمکش پیدا ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو دو روز کے اندر نجی اسپتال منتقل کرنے کے دیے گئے حکم کے بعد وفاقی حکومت نے اس فیصلے کو عدالتِ عظمیٰ میں ہی چیلنج کر دیا ہے۔
    اسلام آباد انتظامیہ نے چیف کمشنر کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے جس میں اٹھارہ اگست کے فیصلے پر ازسرِ نو غور کرنے یا اسے واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
    آج نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کا یہ حکم اختیارات کے دائرہ کار سے تجاوز ہے اور اس سے قبل چیف کمشنر کو باقاعدہ نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔
    درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ پہلے بھی باقاعدگی سے ہوتا رہا ہے اور سرکاری میڈیکل بورڈ متعدد بار ان کا تفصیلی معائنہ اور علاج کر چکا ہے۔
    درخواست گزار کے مطابق قیدیوں کی اسپتال منتقلی سے متعلق جیل رولز اور ضوابط کو نظر انداز کیا گیا ہے اور کوئی بھی فیصلہ طبی ماہرین کی پیشہ ورانہ رائے کے بعد ہونا چاہیے تھا، نیز کسی قیدی کی منتقلی کی صورت میں قانون کے مطابق پولیس نگرانی لازمی ہوتی ہے۔
    وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے حکومت کے اس قدم کی وضاحت کی تھی۔
    انہوں نے کہا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد متعلقہ حکام اور قانونی ٹیم سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔
    اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کسی سرکاری اسپتال میں کرایا جائے اور عدالتی حکم کے بعض نکات میں مناسب ترمیم کرکے ابہام دور کیا جائے۔
    ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق سزا یافتہ قیدیوں کو پہلے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا جاتا ہے اور جب تک یہ ثابت نہ ہو جائے کہ سرکاری اسپتال مطلوبہ علاج کی سہولت نہیں دے سکتے، اس وقت تک کسی کو نجی اسپتال منتقل نہیں کیا جاتا، جبکہ موجودہ فیصلے سے جیل انتظامیہ کے لیے الجھنیں پیدا ہوں گی۔
    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں بانی پی ٹی آئی کو دو روز کے اندر شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے، ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے، اور ان کے معائنے کے وقت ڈاکٹر فیصل سلطان اور ان کی بہن عظمیٰ خان کو موجود رہنے کی اجازت دی تھی۔
    اس کے علاوہ عدالت نے ہفتے میں ایک بار فیملی سے ملاقات اور دو بار بچوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔
    تاہم ، عدالتی حکم میں موجود دو روز کی ڈیڈلائن مکمل ہونے کے باوجود عمران خان کو تاحال شفاء اسپتال منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

    Related Posts

    ہانگ کانگ سکسز کا شیڈول جاری، دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد سنجے دت کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

    تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر

    مقبول خبریں

    ہانگ کانگ سکسز کا شیڈول جاری، دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد سنجے دت کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

    تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر

    سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین آفریدی کی قیادت برقرار

    سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور دوم 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    بلاگ

    یومِ اساتذہ، معمارانِ قوم کو سیلوٹ

    استاد صرف پڑھاتا نہیں، نسلیں بناتا ہے

    اور:- اساتذہ کو انکی مراعات دو۔۔۔یہی انکا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ہے۔!!!

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.