راولپنڈی: یومِ آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، جس میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق استقبالیے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی گراں قدر اور تاحیات خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے قومی استقامت کے فروغ اور اسے مضبوط بنانے میں سابق فوجیوں کے دیرپا کردار کو بھی سراہا۔








