اسلام آباد:ملک بھر میں ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 15 اگست جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ربیع الاول 1448 ہجری ہفتہ 15 اگست 2026 کو ہوگی۔
وزارت مذہبی امور نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے آج اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں باضابطہ اعلان جاری کر دیا ہے۔
سرکارﷺ کی آمد مرحبا، یکم ربیع الاول 15 جبکہ جشن عید میلاد النبیﷺ26 اگست کو منایا جائے گا

