تہران :ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نئے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ’اگر آبنائے ہرمز سے گزرنے کے راستے کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان کوئی معاہدہ طے پاتا ہے، تو یہ معاہدہ آبنائے ہرمز کی بندش کے معاملے سے الگ حیثیت رکھے گا۔‘
محسن رضائی نے تہران میں چین کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں کھلے گی جب تک امریکہ اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اور ایران کی شرائط کو تسلیم نہیں کر لیتا۔‘
میجر جنرل رضائی نے کہا: ’امریکہ کو جنگ ختم کرنی ہوگی، ایران کے منجمد اثاثے واپس کرنے ہوں گے اور لبنان و غزہ سمیت پورے خطے میں جنگ کا خاتمہ کرنا ہو گا۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ ایران نے یہ شرائط ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچا دی ہیں۔

