میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم
جرنلسٹ پریس کلب رجسٹرڈ میاں چنوں کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر طاہرجاوید ہوا نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری ماجد خان آفریدی نے ادا کئے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبدا لکریم نے حاصل کی۔اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا نذرانہ یسین بھٹی نے پیش کیا ۔اجلاس کی کارروائی میں ممبران و عہدیداران نے پریس کلب کے معاملات کو بہتر طور پر چلانے کے لیے مختلف تجاویز دی گئیں مزید جشن آزادی کی تقاریب کی بھرپور کوریج کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ ممبران نے صدر پریس کلب ڈاکٹر طاہر جاوید کی نئے پریس کلب کی تزئین و آرائش کرانے پر اور سرپرست اعلیٰ چوہدری کاشف بشیر کے تعاون کو سراہا اور انہیں خوب خراج تحسین پیش کیا ۔نئے شامل ہونے والے ممبران محمد عابد ایکسپریس ڈیجیٹل نیوز ، رانا وقار روزنامہ قومی آواز ملتان اور عاصم کمال بینقاب نیوز شامل ہیں جنہیں ویلکم کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر نائب صدر مہر اقبال سوئیہ کی طرف سے پر تکلف ظہرانہ دیا گیا

