خانپور(رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپوٹر)
خانپور کی نہر ون ایل کے میٹ کے خلاف اہلِ علاقہ اور کاشتکاروں نے مبینہ کرپشن اور پانی چوری کی سرپرستی کے الزامات عائد کیے ہیں میٹ نے فی موگا 4 سے پانچ لاکھ روپے ریٹ مقرر کر رکھا ہے اسے کوئی پوچھنے والا نہیں افسران نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق نہر ون ایل پر دن رات پانی چوری جاری ہے جبکہ متعدد موگے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ الزام ہے کہ پانی چوروں سے مبینہ طور پر فی موگا چار سے پانچ لاکھ روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔اہلِ علاقہ اور ٹیل کے کاشتکاروں نے ایکسین انہار خانپور، ایس ای انہار رحیم یار خان، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور چیف انجینئر انہار بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ نہر ون ایل کے تمام تر موگو کی چیکنگ کروائی جائے اور کرپشن ثابت ہونے پر میٹ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

