Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

      گوگل پکسل 11 سیریز کی لانچنگ سے قبل اہم لیکس: سٹوریج، بیٹریاں اور قیمت سے متعلق اہم انکشاف

      مودی جی کا "ڈیئر پھرینڈز” انداز الٹا پڑ گیا: فیس بک ویڈیو غائب کیوں ہوئی ؟

      جاپانی مارکیٹ میں کھلبلی: چینی کمپنی بی وائی ڈی (BYD) نے سستی ترین الیکٹرک منی کار ’ریکو‘ لانچ کر دی، نسان اور ہنڈا کو کڑا چیلنج!

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 32 دہشت گردوں ہلاک کر دیا ہے۔

    In continuation of security forces operations against the terrorists nexus of Indian sponsored Fitna al Khwarij and Fitna al Hindustan, comprehensive joint operations are being carried in different parts of Khyber Pukhtunkhwa & Balochistan to weed out terrorists and their…

    — DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 29, 2026


    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ کے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف جاری آپریشنز کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کی ہیں۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ سینیٹائزیشن اور ٹارگٹڈ آپریشنزکیے گئے، ان ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
    اسی دوران سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ متعدد آپریشنز کیے، جہاں شدید جھڑپ کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد مارے گئے۔
    ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کرکے تباہ کر دیا گیا جب کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
    ترجمان کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز مہم پوری رفتار سے جاری رہیں گی اور بیرونی سرپرستی اور معاونت سے چلنے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
    صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
    دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر اور بلوچستان کے ضلع نوشکی میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ضلع خیبر میں 24 فتنہ الخوارج اور ضلع نوشکی میں 8 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔
    شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکار وطنِ عزیز کے امن کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہے ہیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے پوری قوم ان سمیت افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    ادھر صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
    ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 32 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور مؤثر کارروائیوں کو سراہا۔
    آصف زرداری نے کہا کہ بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع کے لیے ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے بھارتی پراکسی گروہوں کے خلاف جاری کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔
    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور خودمختاری کے خلاف ہر سازش کو قومی اتحاد اور سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا۔

    Related Posts

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    خوشیوں پر بھی پہرے:دلہن کیلئےانگوٹھی ، مہندی ، موسیقی اور میک اپ ممنوع،طالبان کا 10 صفحات پر مشتمل سخت ترین اخلاقی فرمان

    ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، اگلے 24 گھنٹوں کیلئے پھر پٹرول کی تلوار لٹکنے لگی

    مقبول خبریں

    رقص، رنگ اور موسیقی کا طوفان: نورا فتحی کا نیا سولو سنگل 31 جولائی کو تہلکہ مچانے کے لیے تیار

    خوشیوں پر بھی پہرے:دلہن کیلئےانگوٹھی ، مہندی ، موسیقی اور میک اپ ممنوع،طالبان کا 10 صفحات پر مشتمل سخت ترین اخلاقی فرمان

    ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، اگلے 24 گھنٹوں کیلئے پھر پٹرول کی تلوار لٹکنے لگی

    اولاد کی آمد سے ماں کی صحت زیادہ متاثر ہوتی ہے، تحقیق

    پانچ سال میں 40 مرتبہ ’فیل‘ ہوا قومی شاہراہوں کا انفراسٹرکچر، مودی حکومت کا پارلیمنٹ میں اعتراف

    بلاگ

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.