Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

      گوگل پکسل 11 سیریز کی لانچنگ سے قبل اہم لیکس: سٹوریج، بیٹریاں اور قیمت سے متعلق اہم انکشاف

      مودی جی کا "ڈیئر پھرینڈز” انداز الٹا پڑ گیا: فیس بک ویڈیو غائب کیوں ہوئی ؟

      جاپانی مارکیٹ میں کھلبلی: چینی کمپنی بی وائی ڈی (BYD) نے سستی ترین الیکٹرک منی کار ’ریکو‘ لانچ کر دی، نسان اور ہنڈا کو کڑا چیلنج!

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مون سون کا چوتھا طاقتور اسپیل داخل: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور ارببن فلڈنگ کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی تازہ بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بارشوں کا یہ چوتھا اسپیل پانچ اگست تک جاری رہے گا۔
    اس نئے سلسلے کے تحت آج اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
    راولپنڈی، مری، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بادل برسنے کی توقع ہے، جبکہ کراچی اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور سندھ و بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کا امکان ہے۔
    پنجاب کی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع بشمول لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، راولپنڈی، مری، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
    اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ یعنی شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کا شدید خدشہ ہے، جبکہ مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود ہیں۔
    اس کے علاوہ بالائی کیچمنٹ ایریاز میں ہونے والی ان بارشوں کی وجہ سے مشرقی دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کے بہاؤ میں اضافے اور فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
    سیلابی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں فی الحال پانی کا بہاؤ نارمل ہے، تاہم دریائے سندھ میں کالا باغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔
    کالا باغ پر پانی کی آمد دو لاکھ 62 ہزار اور اخراج دو لاکھ 53 ہزار کیوسک ہے، جبکہ تونسہ کے مقام پر آمد تین لاکھ 10 ہزار اور اخراج دو لاکھ 90 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    دوسری جانب تربیلا، چشمہ، دریائے چناب میں پنجند و قادر آباد، گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی، ہیڈ اسلام اور ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں پانی کا بہاؤ فی الحال نارمل سطح پر ہے۔
    حالات کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ضلعی انتظامیہ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
    پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاکڑ نے شہریوں کے نام پیغام میں کہا کہ ”شہری خراب موسم کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کچے اور بوسیدہ مکانات میں رہائش سے گریز کریں اور آندھی، طوفان یا آسمانی بجلی کے وقت محفوظ مقامات پر موجود رہیں“۔
    انہوں نے بچوں کو نشیبی علاقوں، کھڑے پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رکھنے کی بھی تاکید کی۔
    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید ہدایت کی کہ ”دریاؤں کے پاٹ اور نچلے علاقوں میں موجود شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور ندی نالوں کے قریب سیر و تفریح یا نہانے سے مکمل پرہیز کریں“۔
    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں جہاں تمام بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

    Related Posts

    عالمی منڈی میں گراوٹ ، پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا، چاندی کی قیمت میں اضافہ!

    ملک کا مستقبل سڑکوں پر آیا، نوجوانوں کا غصہ جائز ہے، راہل گاندھی

    روس-یوکرین جنگ کے درمیان امریکی سینیٹ میں 100 فیصد ٹیرف بل پر بحث کی منظوری، ہندوستان اور چین پر اثرات کا خدشہ

    مقبول خبریں

    عالمی منڈی میں گراوٹ ، پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا، چاندی کی قیمت میں اضافہ!

    ملک کا مستقبل سڑکوں پر آیا، نوجوانوں کا غصہ جائز ہے، راہل گاندھی

    روس-یوکرین جنگ کے درمیان امریکی سینیٹ میں 100 فیصد ٹیرف بل پر بحث کی منظوری، ہندوستان اور چین پر اثرات کا خدشہ

    طلبہ پر پیلٹ گن چلانے اور بغیر وردی، بغیر شناختی بیج والے اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم کس نے دیا؟ کانگریس کا امت شاہ سے سوال

    خواتین گروہ کی مریضہ بن کرخاتون ڈاکٹر کو لوٹنے کی کوشش 

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.