ریاض :مملکتِ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے اپنے نئے سفیر کی تقرری کر دی ہے، جس کے تحت نوتعینات سفیر راجح بن طامی البقمی نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے نئے سعودی سفیر برائے پاکستان راجح بن طامی البقمی سے حلف لیا۔ راجح بن طامی البقمی ایک تجربہ کار اور سینئر سفارتکار ہیں جو ماضی میں بھی مختلف اہم سفارتی ذمہ داریاں کامیابی سے سرانجام دے چکے ہیں۔
ان کی پاکستان میں یہ تعیناتی ایک ایسے اہم وقت میں عمل میں آئی ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ نوتعینات سفیر بہت جلد پاکستان پہنچ کر اپنی باضابطہ سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
🔴🇸🇦 أدى القسم قبل قليل أمام ولي العهد الأمير محمد بن سلمان في جدة سفراء المملكة المعيّنون حديثاً لدى كل من:
• 🇵🇰 باكستان: الدكتور راجح بن طامي البقمي.
• 🇸🇳 السنغال: الدكتور تركي بن محمد القحطاني، سفيراً غير مقيم لدى الرأس الأخضر وغينيا وجامبيا.
• 🇸🇾 سوريا: غازي بن رافع…— مشعل النفيعي (@mishaltd) July 28, 2026
کئی برادر اور دوست ممالک کے لیے مقرر کیے گئے نئے سعودی سفراء نے آج جدہ میں ولی عہد اور وزیراعظم عالی مرتبت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظ اللہ کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والے سفراء میں درج ذیل شخصیات شامل ہیں : ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی: اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیے سفیر مقرر
ڈاکٹر ترکی بن محمد القحطانی: جمہوریہ سینیگال کے لیے سفیرمقرر، جمہوریہ کیپ ورڈی، جمہوریہ گنی اور جمہوریہ گیمبیا کے لیے غیر مقیم سفیرمقرر
غازی بن رائف العنزی: عرب جمہوریہ سائریا (سوریہ،شام) کے لیے سفیرمقرر
بدر بن سعود الطریفی: جمہوریہ کولمبیا کے لیے سفیرمقرر
جمہوریہ پاناما کے لیے غیر مقیم سفیر عالی وقار اصیل بنت سلطان الشہیل مقرر
مملکت سویڈن کے لیے سفیر، اور جمہوریہ آئس لینڈ کے لیے غیر مقیم سفیر عبدالرحمٰن بن قلیل الخضیری ہوں گے
بیلجیئم کے لیے سفیر، اور گرینڈ ڈچی آف لکسمبرگ کے لیے غیر مقیم سفیر احمد عمر المحیلے جمہوریہ نائیجر کے لیے سفیر مقرر
محمد بن راشد الحدیثی مملکت ڈنمارک کے لیے سفیر، اور جمہوریہ لیتھوانیا کے لیے غیر مقیم سفیرمقرر کر دہیے گیے

