Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

      آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پریس کلب پہنچ گیا، حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر  ڈویزنل بیوروچیف نصیر احمد لاشاری

     

    سکھر کے علاقے نیوپنڈ، محلہ پٹھان کالونی سے تعلق رکھنے والے پسند کی شادی کرنے والے ایک جوڑے نے جان کو لاحق خطرات کے باعث سکھر پریس کلب پہنچ کر میڈیا کے سامنے اپنی جان و مال کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ جوڑے کا مؤقف ہے کہ انہوں نے باہمی رضامندی سے قانونی طور پر عدالت میں شادی کی، تاہم اس کے بعد سے اہل خانہ اور بعض دیگر افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے باعث انہیں اپنی زندگی خطرے میں محسوس ہو رہی ہے۔پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر علی میرانی ولد محمد یاسین میرانی اور ان کی اہلیہ جویریہ عباسی دختر محمد مقصود عباسی نے بتایا کہ انہوں نے 20 جولائی کو حیدرآباد کی سیشن کورٹ میں باہمی رضامندی سے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے پسند کی شادی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد وہ نیوپنڈ سکھر میں پرامن زندگی گزارنا چاہتے ہیں، مگر جویریہ کے والد، بھائی اور دیگر رشتہ دار اس شادی کو قبول نہیں کر رہے اور انہیں مسلسل ہراساں کرنے کے ساتھ سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔جویریہ عباسی نے الزام عائد کیا کہ ان کے والد محمد مقصود عباسی اور بھائی محمد ثاقب عباسی بعض دیگر افراد کے کہنے پر ان کے اور ان کے شوہر کے خلاف ہو گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عبدالغفار میرانی اور کشمیرہ میرانی کی جانب سے بھی انہیں جان لیوا دھمکیاں دی جا رہی ہیں، حالانکہ ان کا اس شادی یا نکاح کے عمل سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے نکلیں، کسی نے انہیں اغوا نہیں کیا اور نہ ہی ان پر کسی قسم کا دباؤ تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے اپنی آزاد مرضی سے عدالت میں سکندر علی میرانی سے نکاح کیا، لیکن اس کے باوجود انہیں اور ان کے شوہر کو مسلسل خوف و ہراس کا سامنا ہے۔اس موقع پر جویریہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے قانونی طور پر شادی کی ہے، لیکن ان کے اہل خانہ انہیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، جس کے باعث وہ شدید خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔سکندر علی میرانی نے کہا کہ وہ اور جویریہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، اسی لیے انہوں نے قانون کے مطابق عدالت میں شادی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جویریہ کے والد اور بھائی اس فیصلے سے ناخوش ہیں جبکہ بعض دیگر افراد کی جانب سے بھی انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس سے انہیں خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔جوڑے نے میڈیا کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے اپیل کی کہ انہیں فوری قانونی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بلاخوف و خطر اپنی ازدواجی زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کا مؤقف سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے تاکہ اگر مستقبل میں ان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
    پریمی جوڑے نے کہا کہ اگر انہیں بروقت تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، لہٰذا متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

    Related Posts

    پہلاٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ

    فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 115 کلو غیر معیاری کنفیکشنری مصنوعات تلف، 60 ہزار روپے جرمانے

    شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، شیر علی خان

    مقبول خبریں

    پہلاٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ

    نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 2، ن لیگ ایک نشست پر کامیاب

    آزاد کشمیر انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ شروع کانٹے دار مقابلہ جاری

    ٹوتھ پیسٹ میں ’مائیکروپلاسٹک‘ کی رپورٹ سے بنگلہ دیش میں تشویش، لاکھوں افراد کی صحت کو خطرہ لاحق!

    پانی کی سپلائی متاثر‘لندن کے ’گیٹوک ایئرپورٹ‘ پر بیت الخلاء اور ریسٹورنٹس بند 

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.