Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

      آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 115 کلو غیر معیاری کنفیکشنری مصنوعات تلف، 60 ہزار روپے جرمانے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چکوال: رپورٹ: جلیل نقوی

     

     ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر فوڈ اتھارٹی چکوال نے ضلع بھر میں ملاوٹ کے خاتمے اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز مہتاب خان کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سبزی منڈی چکوال میں مختلف کریانہ اسٹورز اور ٹریڈرز کا معائنہ کیا، جہاں سرکاری پبلک اینالسٹ لیبارٹری سے فیل قرار دی گئی بچوں کی مختلف کنفیکشنری مصنوعات برآمد ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک پروڈکٹ میں مصنوعی مٹھاس شامل ہونے کے باوجود اس کا لیبل پر ذکر نہیں کیا گیا، جبکہ دوسری مصنوعات پر لازمی لیبلنگ معلومات بھی موجود نہیں تھیں، جو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کارروائی کے دوران تقریباً 115 کلوگرام (3 من) غیر معیاری کنفیکشنری مصنوعات، جن کی مالیت تقریباً 54 ہزار روپے تھی، موقع پر تلف کر دی گئیں، جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر ٹریڈرز کو مجموعی طور پر 60 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز مہتاب خان نے کہا کہ بچوں کی صحت اور محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا غیر معیاری، ناقص اور گمراہ کن لیبلنگ والی اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ بچوں کے لیے خوراک خریدتے وقت صرف معیاری، رجسٹرڈ اور درست لیبل والی مصنوعات کا انتخاب کریں۔

    Related Posts

    پہلاٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ

    شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، شیر علی خان

    نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 2، ن لیگ ایک نشست پر کامیاب

    مقبول خبریں

    پہلاٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ

    نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 2، ن لیگ ایک نشست پر کامیاب

    آزاد کشمیر انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ شروع کانٹے دار مقابلہ جاری

    ٹوتھ پیسٹ میں ’مائیکروپلاسٹک‘ کی رپورٹ سے بنگلہ دیش میں تشویش، لاکھوں افراد کی صحت کو خطرہ لاحق!

    پانی کی سپلائی متاثر‘لندن کے ’گیٹوک ایئرپورٹ‘ پر بیت الخلاء اور ریسٹورنٹس بند 

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.