Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

      سام سنگ کے نئی فولڈ ایبل فونز، سمارٹ واچز اور گلاسز: فیچرز اور قیمتیں کیا ہیں؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

     جلال پور کینال سمیت نئے کینالوں کے خلاف ایس یو پی کی احتجاجی ریلی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     

    قاضی احمد رپورٹ: سائیں بخش لاکھو

     

    دریائے سندھ سے جلال پور کینال سمیت نئے کینال نکالنے کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کی مرکزی اپیل پر سندھ بھر کی طرح قاضی احمد میں بھی ایس یو پی تعلقہ قاضی احمد کی جانب سے ایڈمور پمپ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو مختلف شاہراہوں اور چوراہوں سے ہوتی ہوئی لوہی پل تک پہنچی۔ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر زین بھٹو، تعلقہ صدر محسن راہو، ساگر نیاز لاشاری، کامریڈ الطاف لاکو، خادم حسین انڑ، کامریڈ ایم بی دہاڑی، آفتاب گبول، عبدالمؤمن جونو، سائل لاکھو، شفیق لاکھو، فضل گھلو، زوہیب لاکھو، بھائی خان عمرانی اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ریلی کے شرکاء نے جلال پور کینال سمیت دریائے سندھ سے نئے کینال نکالنے کے خلاف اور سندھ کے آبی حقوق کے تحفظ کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔
    احتجاجی ریلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نورالدین قادری، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مفتی خالد جونو، جسقم کے رہنما فقیر ساجن کنبھر، استاد خیر محمد سیال، نجف بالادی سمیت مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کی زراعت، معیشت اور لاکھوں لوگوں کی زندگی کا بنیادی ذریعہ ہے، اس لیے سندھ کے حصے کے پانی پر کسی بھی قسم کی مداخلت یا قبضہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلال پور کینال سمیت دریائے سندھ سے نئے کینال نکالنے کے منصوبے سندھ کے آبی حقوق، بین الصوبائی معاہدوں اور آئین کی روح کے منافی ہیں۔مقررین نے مزید کہا کہ اگر سندھ کے پانی پر اثرانداز ہونے والے منصوبے فوری طور پر ختم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے آئینی آبی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ایسے تمام منصوبے ختم کیے جائیں جو سندھ کی زراعت، ماحولیات اور عوامی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں۔ریلی کے اختتام پر شرکاء نے سندھ کے پانی کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ پر تمام متنازع منصوبوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

    Related Posts

    بارش کا پانی نکال کر تمام چوک چوراہوں گلی محلوں کو صاف کر دیا ہے ،  چیف سینٹری انسپکٹر

    لاپتہ ہاری کی لاش کھیت میں واٹر کورس سے برآمد

    پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کر کے بارش کے جمع شدہ پانی کا بہاؤ بحال کر دیا

    مقبول خبریں

    ’طلبہ کی رہائی نہ ہوئی تو بڑی تحریک ہوگی‘، تیجسوی یادو کا بہار حکومت کو الٹی میٹم

    آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

    ویسٹ انڈیز؛انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں

    ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کیلیے جدید سیکیورٹی نظام ضروری

    ’طلبہ کو مارنے کا حکم کس نے دیا؟‘ راہل گاندھی نے امت شاہ کو خط لکھ کر اٹھائے کئی اہم سوالات

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.