دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تھانہ پاتراک کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنےاس موقع پر ڈی پی او دیر بالا نے اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ، ہیلمٹ اور نائٹ ویژن آلات کے لازمی استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی حفاظت اور مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

