صوابی (بیوروچیف حق نوازخان)
شیوہ اڈہ میں سی ڈی او صوابی کے کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوابی کے تمام کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، اجلاس کی صدارت حاجی ارسلا خان صاحب نے کی،حاجی ارسلا خان صدر سی ڈی او صوابی نے تمام شرکاء کو خوش امدید کہا اور تنظیم کے بارے میں ضروری باتیں سب کے سامنے رکھ دیں۔ سی ڈی او کے اغراض و مقاصد سے اگاہ کیا م۔ اس کے بعد سب ممبران کا تعارف ہوا تنظیمی ڈھانچہ بنانے سے پہلے سب ممبران کی رائے لی گئی ، جس میں سید عارف شاہ باچا ، مولانا حق نواز خان ، صدرارسلا خان صاحب چیئرمین صاحب کی متفقہ رائے سے یہ طے ہوا کہ ایک عبوری کابینہ تشکیل دی جائے ،جس کو سارے جس کی سارے ممبران نے توثیق کی، بعد ازاں متفقہ طور پر درج ذیل کابینہ منتخب ہوئ ، آخر میں چیئرمین صاحب اور صدر صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، اور تمام شرکاء کیلئے صدر ارسلا خان صاحب کی جانب سے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا، تنظیمی ڈھانچہ کچھ یوں ہیں سرپرست اعلی تاج سعید باچا، چیئرمین سید علی بخش صاحب ، وائس چیئرمین سید ناظر شاہ، وائس چیئرمین دوم محمد سعید خان ، وائس چیئرمین سوم سید کمال شاہ صاحب ،صدر حاجی ارسلا خان صاحب ، نائب صدر امتیاز احمد، جنرل سیکرٹری سید عارف شاباچا، فائننس سیکرٹری حاجی ارسلا خان صاحب جبکہ پریس وانفارمیشن سیکرٹری مولانا حق نواز صاحب اورجوائنٹ سیکرٹری مومن خان صاحب منتخب ہوئے۔ تمام کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع صوابی میں سی ڈی او کی چھتری تلے عوامی خدمات بھرپور طریقے سے ادا کریں گے، اپنے ضلع اور ضلع کی عوام کی خدمت کیلئے ہمہ تن تیا رہینگے۔ اجلاس کے بعد سب ارکان پر مشتمل گروپ فوٹو لیا گیا۔ اور دعا کے ساتھ رخصت ہوئے

