Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

      سام سنگ کے نئی فولڈ ایبل فونز، سمارٹ واچز اور گلاسز: فیچرز اور قیمتیں کیا ہیں؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بینق میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت پہلی کامیاب گردے کی پیوند کاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)

    بلوچستان کی صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل اس وقت عبور کیا گیا جب بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی (بینق) میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت پہلی کامیاب گردے کی پیوند کاری مکمل کر لی گئی۔ یہ کامیاب آپریشن وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ، سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن اور چیف ایگزیکٹوآفیسر بینق عبدالرازاق ناصرکی نگرانی میں انجام پایا۔ آپریشن کے دوران کوئٹہ کی رہائشی 56 سالہ رضیہ نے ایثار اور مادری محبت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اپنے 24 سالہ بیٹے محمد سراج کو اپنا گردہ عطیہ کیا۔ کامیاب پیوند کاری کے بعد ماں اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
    گردے کی پیوند کاری بینق کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے انجام دی۔ یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اسد لانگو کی قیادت میں ڈاکٹر حیات کاکڑ، ڈاکٹر شوکت علی، ڈاکٹر مقبول جبار، ڈاکٹر احمداللہ، ڈاکٹر راشد اور ڈاکٹر اسفند یار نے اہم کردار ادا کیا۔
    نیفرولوجی ٹیم کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ حسن نے کی، جبکہ ان کے ساتھ ڈاکٹر نادیہ، ڈاکٹر عمر بیگ، ڈاکٹر طحہ اور ڈاکٹر سعدیہ شامل تھے۔ اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ محمد یحییٰ، ڈاکٹر مولا بخش اور دیگر سرجنز و فزیشنز نے بھی آپریشن میں بھرپور خدمات انجام دیں۔اسی طرح پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر غفار، ڈاکٹر انور اور ڈاکٹر چاندی کپور، جبکہ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز، ڈاکٹر ظہور اور ڈاکٹر سلیم نے بھی اس کامیاب آپریشن میں اہم کردار ادا کیا۔
    بینق انتظامیہ نے اس کامیابی کو ادارے کے لیے تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت گردے کی پیوند کاری کی سہولت کا آغاز صوبے کے گردوں کے مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ماں اور بیٹا دونوں کی حالت تسلی بخش ہے، جبکہ اس کامیابی کا سہرا بینق کے تمام ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکل عملے اور معاون ٹیم کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کو جاتا ہے۔

    Related Posts

    شیوہ اڈہ میں سی ڈی او صوابی کے کارکنان کا اجلاس

    ’طلبہ کی رہائی نہ ہوئی تو بڑی تحریک ہوگی‘، تیجسوی یادو کا بہار حکومت کو الٹی میٹم

    آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

    مقبول خبریں

    ’طلبہ کی رہائی نہ ہوئی تو بڑی تحریک ہوگی‘، تیجسوی یادو کا بہار حکومت کو الٹی میٹم

    آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

    ویسٹ انڈیز؛انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں

    ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کیلیے جدید سیکیورٹی نظام ضروری

    ’طلبہ کو مارنے کا حکم کس نے دیا؟‘ راہل گاندھی نے امت شاہ کو خط لکھ کر اٹھائے کئی اہم سوالات

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.