عمرکوٹ رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
عمرکوٹ مسلسل ہونے والی بارش کے بعد ضلع عمرکوٹ کے مختلف علاقوں سمیت شہر کی مرکزی سندھ بازار میں بارش کا پانی جمع ہو گیا، جس سے ایک طرف شہر کے مناظر نہایت دلکش دکھائی دے رہے ہیں اور بعض شہری اسے خوبصورتی کے اعتبار سے "پیرس” سے تشبیہ دے رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب پانی کھڑا ہونے کے باعث تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئی ہیں۔بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب بازار میں دکانداروں اور خریداروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی دکانوں کے سامنے پانی جمع ہونے سے کاروبار متاثر ہوا، جبکہ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ ہر بار بارش کے بعد یہی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، جس سے نہ صرف روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے بلکہ مقامی کاروبار کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

