ٹنڈوالہیار رپورٹ تیمور رضا قائم خانی
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کے احکامات پر ٹنڈوالھیار پولیس کی بہترین کارروائی ایس ڈی پی او سٹی کی اہم پریس کانفرنس ایس ڈی پی او سٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2022 میں درج اغوا کے مقدمہ کرائم نمبر 180/2022 میں ٹنڈوالھیار پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے جدید تفتیشی حکمت عملی، انٹیلیجنس بیس معلومات اور تکنیکی شواہد کی مدد سے ایف آئی آر میں نامزد مغویہ کو حراست میں لیا دورانِ انٹروگیشن مغویہ نے انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اغوا کے مقدمے میں نامزد اسحاق لنڈ کو امداد برڑو، سامی لنڈ، مسمات خدیجہ اور مسمات الہام نے مبینہ طور پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا، بعد ازاں لاش کے ٹکڑے کر کے نہر میں پھینک دیے تاکہ جرم کے شواہد کو مٹایا جا سکے ملزمہ کے انکشافات کے بعد ٹنڈوالھیار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول اسحاق لنڈ کے بھائی اسماعیل لنڈ کی مدعیت میں تھانہ اے سیکشن پر کرائم نمبر 295/2026 زیر دفعات 302، 201، 120-B، 311، 34 تعزیراتِ پاکستان درج کر لیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد مسمات خدیجہ اور سامی لنڈ کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مقدمے میں مطلوب ایک ملزم ملک سے فرار ہو چکا ہے۔ اس کی گرفتاری کے لیے تمام قانونی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں اور متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے ایس ڈی پی او سٹی نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیس کے تمام پہلوؤں کو میرٹ پر مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹنڈوالھیار پولیس قانون کی بالادستی، شفاف تحقیقات اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

