Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

      سام سنگ کے نئی فولڈ ایبل فونز، سمارٹ واچز اور گلاسز: فیچرز اور قیمتیں کیا ہیں؟

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’ہاتھ میں ترنگا تھا، اچانک چھرے آ کر لگے‘، زخمی طالب علم ساحل کی روداد، راہل گاندھی نے جاری کی ویڈیو

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی، 24 جولائی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیپر لیک کے خلاف احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے 19 سالہ طالب علم ساحل کے ہمراہ پریس کانفرنس کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ساحل نے احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہاتھ میں ترنگا لیے پرامن احتجاج کر رہا تھا کہ اچانک اس کے چہرے پر چھرے آ کر لگے اور اس کی ایک آنکھ شدید متاثر ہو گئی۔

    ’پیلٹ گن کا سچ، مودی حکومت کا جھوٹ – دونوں بے نقاب‘ کے عنوان سے جاری ویڈیو میں ساحل نے بتایا کہ وہ دہلی یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور 2025 کے ایس ایس سی دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان کے پیپر لیک سے متاثر ہوا تھا، لہذا وہ احتجاج میں شریک ہوا تھا۔

    ساحل نے راہل گاندھی کو بتایا کہ احتجاج کے دوران اچانک دونوں جانب سے لاٹھی چارج شروع ہو گیا۔ اس کے بعد وہ پولیس کے قریب ایک مقام پر پہنچا جہاں اس کے ہاتھ میں قومی پرچم تھا۔ اس نے کہا، ’’میں پولیس کی طرف دیکھ رہا تھا کہ اچانک ایک زور دار آواز آئی اور میرے چہرے پر چھرے آ کر لگ گئے۔ مجھے سمجھ ہی نہیں آیا کہ کیا ہوا۔‘‘

    اس نے بتایا کہ اسے یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ اس پر کس نے فائر کیا، تاہم جس سمت سے فائر ہوا وہاں پولیس فورس تعینات تھی۔ اس کے مطابق احتجاج کے دوران وہ نہ صرف پرامن تھا بلکہ دوسرے طلبہ سے بھی پرامن رہنے کی اپیل کر رہا تھا۔

    ساحل نے کہا، ’’جو لوگ پتھراؤ کر رہے تھے، میں ان سے کہہ رہا تھا کہ ہاتھ جوڑ کر آگے بڑھو، کچھ نہیں ہوگا۔ میں سب سے آگے کھڑا تھا اور میرے ہاتھ میں ترنگا تھا۔‘‘

    اس نے دعویٰ کیا کہ ایک ہی فائر کے متعدد چھرے اس کے جسم میں پیوست ہو گئے، جن کے نشانات اس کی کمر اور کندھوں پر موجود ہیں۔ زخمی ہونے کے بعد پولیس نے اس کی کوئی مدد نہیں کی بلکہ دیگر طلبہ نے انسانی زنجیر بنا کر اسے وہاں سے نکالا، جس کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار اسے لیڈی ہارڈنگ اسپتال لے گیا۔

    ساحل نے کہا کہ وہ صرف انصاف چاہتا ہے۔ اس نے کہا، ’’اگر میں ایک آنکھ سے محروم ہو گیا ہوں تو میرے مستقبل کے لیے انصاف ہونا چاہیے۔‘‘

    راہل گاندھی کے سوال پر اس نے کہا کہ اگرچہ اس کا مقصد سرکاری ملازمت حاصل کرنا تھا، لیکن اب وہ اس جدوجہد کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔ اس نے کہا، ’’میں نے آزادی کے لیے اتنی بڑی لڑائی لڑی ہے اور ایک آنکھ دے چکا ہوں۔ میں یہ لڑائی آخر تک لڑنا چاہتا ہوں۔‘‘

    جب راہل گاندھی نے پوچھا کہ گھر والوں نے اسے احتجاج میں جانے سے کیوں روکا تھا تو ساحل نے جواب دیا، ’’میں آمریت قبول نہیں کر سکتا، یہی میری سب سے بڑی پریشانی ہے۔‘‘ جس پر راہل گاندھی نے بھی کہا کہ یہی ان کی بھی پریشانی ہے۔

    ویڈیو کے ساتھ جاری اپنے بیان میں راہل گاندھی نے کہا کہ ساحل صرف صاف و شفاف امتحان اور اپنی محنت کا صلہ مانگ رہا تھا، لیکن اسے چھرے ملے۔ انہوں نے مودی حکومت پر طلبہ کے خلاف بربریت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انصاف مانگنے والے نوجوانوں کو خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی نے ساحل کو اپنے ساتھ پریس کانفرنس میں بھی پیش کیا تھا اور مرکزی حکومت سے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور طلبہ کے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    Related Posts

    این ٹی اے کی منظور شدہ 39 اسامیوں میں سے 15 اب بھی خالی: حکومت

    طلبہ تحریک: جنتر منتر پہنچے خودکشی کرنے والی طالبہ کے اہل خانہ نے کہا – یہ اور کتنے بچوں کی جان لیں گے

    نامعلوم شخص تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق

    مقبول خبریں

    این ٹی اے کی منظور شدہ 39 اسامیوں میں سے 15 اب بھی خالی: حکومت

    طلبہ تحریک: جنتر منتر پہنچے خودکشی کرنے والی طالبہ کے اہل خانہ نے کہا – یہ اور کتنے بچوں کی جان لیں گے

    ’ہاتھ میں ترنگا تھا، اچانک چھرے آ کر لگے‘، زخمی طالب علم ساحل کی روداد، راہل گاندھی نے جاری کی ویڈیو

     دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

    فیشن یا تاریخی ورثہ؟ زینڈایا پر 2 ہزار سال قدیم ایرانی بالیاں پہننے پر تنقید

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.