چکوال: رپورٹ: جلیل نقوی
نیلہ انٹرچینج کے قریب موٹروے کراس کرتے ہوئے ایک نامعلوم شخص تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ نیلہ انسپکٹر چوہدری جابر عباس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ موٹروے پولیس کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ جاں بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کی جا رہی ہے۔

