Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

      سب میرین کیبل میں خرابی، انٹر نیٹ سست ، موبائل رجسٹریشن کا عمل معطل: پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آ گیا

      گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ: سویڈش عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نیو جرسی میں ہالینڈ کا طوفان: ناروے نے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو پچھاڑ دیا!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک :فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ برازیل کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
    نیویارک، نیوجرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے آخری لمحات میں دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔ برازیل کی جانب سے واحد گول اضافی وقت کے دسویں منٹ میں نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر کیا، تاہم یہ گول ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔
    میچ کے آغاز ہی میں ناروے نے گول کیا تھا، لیکن آف سائیڈ قرار دیے جانے کے باعث اسے مسترد کر دیا گیا۔ اس کے بعد برازیل کو پہلے ہاف میں پنالٹی کا موقع ملا، تاہم ناروے کے گول کیپر اوریان نیلینڈ نے برونو گیماریش کی پنالٹی شاندار انداز میں روک کر اپنی ٹیم کو بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا۔ نیلینڈ نے میچ کے دوران کئی اہم سیوز کیے اور برازیل کے متعدد یقینی گول ناکام بنائے، جس پر انہیں میچ کے نمایاں کھلاڑیوں میں شمار کیا گیا۔
    برازیل نے پہلے ہاف اور دوسرے ہاف میں کئی خطرناک حملے کیے، تاہم ناروے کے دفاع اور گول کیپر نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا۔ دوسرے ہاف میں برازیل کے کوچ نے نیمار جونیئر کو میدان میں اتارا، جس کے بعد برازیل کے حملوں میں تیزی آئی، لیکن ناروے نے دباؤ کا بھرپور مقابلہ کیا۔
    میچ کے 79 ویں منٹ میں اینڈریاس شیلڈروپ کے خوبصورت کراس پر ایرلنگ ہالینڈ نے طاقتور ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر ناروے کو برتری دلائی۔
    مقررہ وقت کے آخری منٹ میں ہالینڈ نے ایک اور شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔ اضافی وقت میں برازیل کو دوسری پنالٹی ملی، جسے نیمار جونیئر نے گول میں تبدیل کیا، تاہم وقت کم ہونے کے باعث برازیل میچ میں واپسی نہ کر سکا۔

    اس کامیابی کے ساتھ ایرلنگ ہالینڈ کے ٹورنامنٹ میں مجموعی گولوں کی تعداد سات ہوگئی اور وہ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔ ناروے اب کوارٹر فائنل میں انگلینڈ یا مشترکہ میزبان میکسیکو میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔
    1990 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ برازیل کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکا۔ برازیل نے 24 سال بعد عالمی ٹائٹل جیتنے کی امید کے ساتھ اطالوی کوچ کارلو اینچیلوتی کی خدمات حاصل کی تھیں، تاہم ٹیم اس بار بھی ٹرافی کے حصول میں کامیاب نہ ہو سکی۔
    تاریخی کامیابی کے بعد ناروے کی ٹیم نے میدان میں منفرد انداز میں جشن منایا۔ ہزاروں شائقین نے اپنی ٹیم کا بھرپور ساتھ دیا، جبکہ میچ کے ہیرو ایرلنگ ہالینڈ نے روایتی انداز میں ڈرم بجا کر جشن کا آغاز کیا۔ ڈرم کی گونج پر کھلاڑیوں اور شائقین نے خوب خوشی کا اظہار کیا اور پورا اسٹیڈیم ناروے کی تاریخی فتح کے نعروں سے گونج اٹھا۔

    Related Posts

    کوئٹہ مسلح حملے میں شہید افراد کی تعداد 4 ہوگئی، ایئرپورٹ روڈ پر لاشوں کے ساتھ احتجاج بدستور جاری

    فٹبال کی دنیا کا ایک باب بند؛ کرسٹیانو رونالڈو کا 2026 ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اسرائیل کی ’’نئے ایڈونچر‘‘ کی تیاریاں؛ ریٹائر ہونے والے فوجیوں کو فوری طور پر ریزرو ڈیوٹی پر بلانے کا فیصلہ

    مقبول خبریں

    کوئٹہ مسلح حملے میں شہید افراد کی تعداد 4 ہوگئی، ایئرپورٹ روڈ پر لاشوں کے ساتھ احتجاج بدستور جاری

    فٹبال کی دنیا کا ایک باب بند؛ کرسٹیانو رونالڈو کا 2026 ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اسرائیل کی ’’نئے ایڈونچر‘‘ کی تیاریاں؛ ریٹائر ہونے والے فوجیوں کو فوری طور پر ریزرو ڈیوٹی پر بلانے کا فیصلہ

    آج سے 10 جولائی تک دھواں دھار بارشیں ہوں گی،پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی، لینڈسلائڈنگ کاخدشہ، الرٹ جاری

    قطر سے گیس سپلائی متاثر، پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے مہنگا LNG کارگو خرید لیا، بلومبرگ

    بلاگ

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟ چند سادہ احتیاطی تدابیر جو جان بچا سکتی ہیں

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟

    اور:- کوئی تو ہماری ان چیخوں کو سنتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.