دیربالا(ریاض ابوالخیل بیورو چیف)
واڑی پولیس نے ڈی پی او اسلم نواز کے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کم عمر موٹر ساٸیکل سواروں کے خلاف گرینڈ اپریشن کا اغاز کیا ہے ۔اس سلسلے میں واڑی کے سرکل ڈی ایس پی فخر عالم خان کی سربراہی میں واڑی پولیس کے ایس ایچ او تاج محمد نے کارواٸی کرتے ہوٸے ایک دن میں سینکڑوں موٹر ساٸیکل کو قبضے میں لے کر تھانے میں کھڑی کرکے کم عمر موٹر ساٸیکل چلانے والوں کے والدین کے نام پیغام جاری کرتے ہوٸے کہا کہ جو والدین یا سرپرست اٸندہ کم عمر لڑکوں کو موٹرساٸیکل نہ دینے کا حلفیہ بیان دیں تو ان کو موٹر ساٸیکل واپس دیا جاٸےگا ۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوٸے کہا کہ اپنے پیاروں کو المناک موت کی بجاٸے زندگی دیں

