دیر بالا (ریاض ابوالخیل بیورو چیف)
سوات کے گاوں شموزو میں دلخراش واقعہ،لاپتہ نھنھے بھاٸیوں کی لاشیں بستروں کے صندوق سے برآمد، تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کے گاوں شموزو میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھر سے دو معصوم بچے لاپتہ ہوٸے تھے جس کو ڈھونڈنے کے لیے ان کے والدین ادھر ادھر مارے مارے پھیر رہے تھے مگر لاپتہ بچوں کا کوٸی سراغ نہ مل سکا ۔اج جب بچوں کی ماں گھر پر واقع دوسری منزل چڑھ گٸ اور بستروں کے صندوق کھولنے لگی تو دونوں بچے صندوق میں مردہ پاٸے گٸے ۔خیال کیا جا رہا ہے کہ بچے کھیلنے کے لیے دوسری منزل کو چڑھ گٸے تھے اور صندوق میں گھس گٸے تھے جہاں حبث اور گرمی سے ان کی موت واقع ہوگٸ ہے

