منچن آباد(راشد ڈھڈی)
سی سی ڈی انچارج سہیل ظفر چٹھہ کی جانب سے محکمانہ فرائض کی بہترین ادائیگی،فرض شناسی،دیانتداری اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں جواد حیدر ڈھڈی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر سی سی ڈی انچارج سہیل ظفر چٹھہ نے جواد حیدر ڈھڈی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت،لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دینے والے آفیسر محکمہ پولیس کا فخر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جواد حیدر ڈھڈی نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھا کر نہ صرف ادارے کا وقار بلند کیا بلکہ پورے محکمے کے لیے بھی ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔سی سی ڈی انچارج سہیل ظفر چٹھہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جواد حیدر ڈھڈی آئندہ بھی اسی جذبے،دیانتداری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے جواد حیدر ڈھڈی نے سی سی ڈی انچارج سہیل ظفر چٹھہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہے

