سانگھڑ۔اشفاق سلہری
حکومت سندھ کے محکمہ ڈی پی ای ڈی ، پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ () سانگھڑ اور پی اے بی نیشنل کے اشتراک سے بصارت سے محروم افراد میں معاون آلات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر ادی قرت العین مری صاحبہ پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ سانگھڑ صدر سیاسی سماجی شخصیت اعجاز حسین زرداری عمر گل ھنگورجو منصور علی پنھور رخسانہ شر حفیظ جمالی ڈی ایس پی محسن عمرانی سمیت دیگر۔مختلف سرکاری افسران، سماجی شخصیات، تنظیمی عہدیداران اور نابینا افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر بصارت سے محروم افراد میں وائٹ کین، بریل سے متعلق تعلیمی سامان، ٹاکنگ واچز، ٹاکنگ کیلکولیٹرز، آڈیو ڈیوائسز، میموری کارڈز اور دیگر معاون آلات تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی تعلیم، روزگار اور روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کی جا سکے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا باوقار اور فعال حصہ بنانا حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، جو بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود، خودمختاری اور معاشرتی شمولیت کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

