چنیوٹ(فرحان بلال سے)
چنیوٹ پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات کی بدولت ضلع بھر میں عشرہ محرم بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ میڈم عائشہ رضوان،پاک فوج کے افسران کے ہمراہ خود فیلڈ میں رہتے ہوئے تمام انتظامات کی نگرانی کی۔افسران نے حساس جلوسوں کے روٹس،سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ہدایات دیں۔یوم عاشور کے موقع پر ضلع بھر میں 92جلوس،61مجالس کا انعقاد کیاگیا۔چنیوٹ شہر کے مرکزی تعزیہ جلوسوں کیلئے میدان ترکھاناں میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیاگیا۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف،ڈپٹی کمشنر میڈم عائشہ رضوان،پاک آرمی افسران نے تعزیہ جلوسوں کی مانیٹرنگ کی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران تمام مجالس اور ماتمی جلوسوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ڈی پی اوڈاکٹر نوید عاطف نے نے سخت موسمی حالات کے باوجود محرم الحرام کی مجالس،جلوسوں پر لگاتار جانفشانی،ذمہ داری سے فرائض سرانجام دینے پر چنیوٹ پولیس کے افسران و جوانوں کو شاباش دی،حوصلہ افزائی کی۔ڈی پی او نے محرم الحرام میں جذبہ خدمت کے تحت فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس،انعامات کا اعلان کیا۔ڈی پی او نے محرم الحرام میں امن وا مان،مذہبی ہم آہنگی و رواداری برقرار رکھنے میں تعاون پر صوبائی پارلیمینٹیرنز،صحافیوں،انجمن تاجران،سول سوسائٹی،ممبران امن کمیٹیوں اور ضلع چنیوٹ کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا

