نوشہرو فیروز(رپورٹ ۔ رجب علی سمون )
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرو فیروز کی طرف سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت ضلع صدر اور چیئرمین ضلعی کونسل نوشہرو فیروز جناب سہیل اختر عباسی نے کی، جبکہ پروگرام کی کارروائی جنرل سیکریٹری پی پی پی ضلع نوشہرو فیروز جناب مسرور احمد راجپر نے چلائی۔اس پروگرام میں پیپلز پارٹی ضلع نوشہرو فیروز کے تمام ذمہ داران، تمام تعلقہ صدور اور دیگر عہدیداران، میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤن کمیٹیوں، یونین کونسلز کی بلدیاتی باڈیز اور تنظیمی عہدیداران، تمام منتخب عوامی نمائندوں اور عوامی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے بعد تمام شرکاء نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے مشن سے تجدید عہد وفا کیا۔

