سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
تھانہ آگوکی کے علاقہ گنجیانوالی کلاں میں ذہنی معذور نوجوان پر تین افراد کا بہیمانہ تشدد۔بتایا گیا ہے کہ تین افراد نے تھانہ آگوکی کے علاقہ گنجیانوالی کلاں کے رہائشی ذہنی معذور 27 سالہ شفقت کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ مذکورہ ذہنی معذور شخص بار بار تشدد کرنے والوں معافی مانگنے کے ساتھ رحم کی اپیل کرتا رہا اور تشدد کرنے والوں سے تشدد کر نے کی وجہ بھی پوچھتا رہا لیکن تشدد کرنے والے تشدد کرتے اور تشدد کرنے کی کوئی وجہ نہ بتائی جبکہ تشدد کا شکار ہونے والے ذہنی معذور کے اہل خانہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد سے تشدد کرنے والے افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

