Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لاہور: کھلے مین ہول نے 5 سالہ حسن کی جان لے لی؛ وزیر اعلیٰ کا نوٹس والد کی مدعیت میں انتظامیہ اور نجی سوسائٹی کے خلاف مقدمہ درج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے سندر میں پانچ سالہ بچے کا مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونا انتظامی غفلت کا ایک المناک واقعہ ثابت ہو گیا ہے۔ پولیس نے متوفی بچے حسن کے والد عامر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں نجی سوسائٹی انتظامیہ اور کنسٹرکشن کمپنی کو بچے کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
    بچے کے والد عامر نے افسوسناک حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی میں سیوریج سسٹم فعال نہیں ہے، اور سوسائٹی کا اضافی پانی غیر قانونی طور پر رہائشیوں کی سیوریج لائن میں چھوڑا جاتا ہے۔ عامر کے مطابق، معمول کے برعکس سوسائٹی انتظامیہ نے پانی شام کے وقت ہی لائن میں چھوڑ دیا، جس کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ معصوم بچہ اس کی نذر ہو گیا۔ بچے کو تلاش کرنے پر تقریباً 300 فٹ دور بارہویں مین ہول سے نکالا گیا، لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
    اس واقعے نے لاہور سمیت ملک بھر کے رہائشی علاقوں میں نکاسی آب کے ناقص نظام اور حفاظتی انتظامات کے پول کھول دیے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کھلے مین ہولز موت کے کنویں بنے ہوئے ہیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کی دیکھ بھال نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔
    اہلِ علاقہ اور سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف محض محکمانہ کارروائی کافی نہیں، بلکہ انہیں سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کسی اور ماں کی گود اجڑنے سے بچائی جا سکے۔

    Related Posts

    ڈسکہ: نرس کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کا ملزم زین مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ پہلے فضا سے فضا میں مار کرنے والے ’فاز‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

    ’’ بات نکلی ہے تو دور تلک جائے گی’’ جھوٹے الزامات عاجزی اور شفاف جواب تکبر???وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے سوال

    مقبول خبریں

    ڈسکہ: نرس کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کا ملزم زین مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ پہلے فضا سے فضا میں مار کرنے والے ’فاز‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

    ’’ بات نکلی ہے تو دور تلک جائے گی’’ جھوٹے الزامات عاجزی اور شفاف جواب تکبر???وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے سوال

    ایل پی جی کوٹہ سسٹم ختم،درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھولا جائے گا، وفاقی وزرا

    سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں،فتنہ الخوارج کے 17 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا اہلکار شہید

    بلاگ

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.