شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل)
انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 43.5 کلو گرام چرس برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 18 کلو گرام چرس برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔دوسری کارروائی میں جی ٹی روڈ راولپنڈی پر ایک اسپتال کے قریب رکشے سے 8.7 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا اسی طرح مانسہرہ میں ایک کالج کے قریب گاڑی سے 16.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مجموعی مالیت 32 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ تمام کارروائیوں کے بعد ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

