لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، سپیڈو، الیکٹرک اور گرین بسوں پر دی جانے والی مفت سفری سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ مفت سفری سہولت کل سے بند کر دی جائے گی، جس کے بعد مسافروں کو دوبارہ مقررہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ یہ سہولت عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے باعث ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، جس سے روزانہ لاکھوں شہری مستفید ہو رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس، اورنج لائن، سپیڈو اور الیکٹرک بس سروسز پر اب معمول کے مطابق کرایہ وصول کیا جائے گا۔

