بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بے نقاب نیوز
مجھے مار دیا جائے گا، وہ بہت طاقتور لوگ ہیں۔ میں اپنے بچوں تک پہنچنے سے پہلے اپنے بچوں کو خود مار دوں گا۔ ان ظالموں کے ہاتھ نہیں لگنے دوں گا۔آپ تک یہ ویڈیو پہنچنے سے پہلے ہم ہوں گے یا شاید نہیں۔ ہمیں پلیز انصاف دلائیے۔وہ لوگ آپ کے ساتھ میٹنگیں کرتے ہیں۔ وہ حکومت میں کام کرتے ہیں۔ مجھے کہتے ہیں کہ یہ کام کرو، ورنہ گھر خالی کرو۔ مجھے راستے میں روک کر بچوں کے سامنے تھپڑ مارتے ہیں، اور غائب کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔ میں نے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے کیمرے بھی لگوائے ہیں۔
اب میں بہت مجبور ہوں۔مبینہ خودکشی کرنے والے سیکریٹریٹ کے ملازم کا ویڈیو بیان۔

