نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج آفس میں محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن، رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز، شیعہ علماء کرام، مجالس کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، جلوسوں و مجالس کی سیکیورٹی، روٹس اور عزاداروں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور علماء کرام کی تجاویز پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔

