چنیوٹ(فرحان بلال سے)
ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ انسپکٹر سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے جواں سالہ مغوی بازیاب کروالیا۔تھانہ لنگرانہ پولیس ٹیم نے ایک ملزم کو گرفتارکرلیافرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ملزمان نے رقم کے لین دین پر وسیم کو اغواء کیا۔واقعہ تھانہ لنگرانہ کی حدود چک نمبر 236ج ب میں پیش آیا۔واقعہ کی بابت تھانہ لنگرانہ میں زیردفعہ 365ت پ مقدمہ درج کیا گیا۔

