Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا انسان 150 سال تک زندہ رہ سکے گا؟ چینی کمپنی نے ‘اینٹی ایجنگ’ گولی  ایجاد کرلی

      تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

      پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

      جاپان میں بڑھی رشتوں میں دھوکے بازی ، تیار کرلی منفرد اسمارٹ برا ، صرف پارٹنر کے فنگر پرنٹ سے کھلے گا ہُک!

      بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ: سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، قیمت 55 ہزار ڈالر تک گرنے کا خدشہ،آخری امید پاکستان؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    منجمد اثاثے ریلیز ہونگے نہ امریکی فوج کا انخلا ، ٹرمپ، خطے میں امریکی اڈے، اسرائیلی اثاثے اب جائز ہدف ہیں، قالیباف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی +تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ ایران کے اثاثوں کی بحالی یا پابندیوں میں نرمی کا عمل کسی حتمی سمجھوتے کے بعد ہی شروع ہوگا۔ دوسری جانب، صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ سے امریکی فوج کے فوری انخلا کے امکانات کو بھی یکسر مسترد کر دیا ہے۔
    این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ایران پر زور دیا کہ اگر وہ اپنے رویے میں تبدیلی لاتا ہے اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، تب ہی بات چیت کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کسی معاہدے کے ابتدائی مراحل میں ایران کے منجمد اثاثے جاری کیے جائیں گے، تو انہوں نے واضح لفظوں میں جواب دیا: "ہرگز نہیں۔”صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ "یہ (پابندیوں میں نرمی) معاہدے کے بعد آئے گا۔ اگر وہ اپنی اصلاح کرتے ہیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں، تو ہم بات چیت شروع کریں گے۔”علاقائی سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی تب تک تعینات رہیں گے جب تک کہ مشن کی تکمیل نہیں ہو جاتی۔ انہوں نے کہا، "میرا خیال ہے کہ ہم انہیں وہاں تب تک رکھیں گے جب تک کہ ہمیں کامیابی حاصل نہیں ہو جاتی۔”واضح رہے کہ یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدہ تعلقات اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
    صدر ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنا ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام آپشنز میز پر موجود ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ ان (ایران) کے ساتھ یا اس کے بغیر کرنے جا رہے ہیں۔ لیکن ہم انھیں اپنے اوپر گولی چلانے نہیں دیں گے، ہم انتہائی سخت فوجی کارروائی کے ساتھ سب سے پہلے انھیں باہر نکالیں گے۔‘
    صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا خلا سے ایرانی اقدامات کی نگرانی کر رہا ہے، ’ہمارے پاس ہر جگہ کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ ہم آپ کے کالر پر لکھا نام بھی پڑھ سکتے ہیں۔‘
    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’امریکا اور ایران معاہدے پر دستخط کے بہت قریب ہیں۔‘
    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ذہن میں کچھ چیزیں ہیں جو شاید بہت اہم نہیں لگتی، اُنھوں (ایران) نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ ہمارے پاس ایک شق (مجوزہ متن میں) تھی کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ میرے علاوہ ہر کوئی خوش اور مطمئن تھا۔‘
    اُن کا کہنا تھا کہ میں ابھی مطمئن نہیں ہوں، لیکن میں اس بات کو یقینی بنانے کے مزید ضمانتیں چاہتا ہوں کہ ایران معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے۔
    دوسری طرف ایران نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے میں امریکی اڈوں اور اسرائیلی اثاثوں کو ایک بار پھر ’جائز ہدف‘ قرار دیا ہے۔
    اتوار کو ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف بحری ناکہ بندی اور اسرائیلی حکومت کو ملنے والے امریکی گرین سگنل نے خطے میں امریکی اور حکومتی اڈوں اور اثاثوں کو جائز اہداف میں تبدیل کر دیا ہے۔ ہماری مسلح افواج کے ہاتھ ہمیشہ کی طرح کھلے ہیں۔
    قالیباف نے کہا کہ وہ (امریکا، اسرائیل) نہ تو جنگ بندی کے پابند ہیں اور نہ ہی بات چیت پر یقین رکھتے ہیں اور بحری ناکہ بندی اور لبنان کے حوالے سے معاہدوں کی خلاف ورزی کے ذریعے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔

    Related Posts

    کیا انسان 150 سال تک زندہ رہ سکے گا؟ چینی کمپنی نے ‘اینٹی ایجنگ’ گولی  ایجاد کرلی

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، فیلڈ مارشل کا خصوصی خط پہنچایا

    کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل، اسلحہ برآمد

    مقبول خبریں

    کیا انسان 150 سال تک زندہ رہ سکے گا؟ چینی کمپنی نے ‘اینٹی ایجنگ’ گولی  ایجاد کرلی

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، فیلڈ مارشل کا خصوصی خط پہنچایا

    منجمد اثاثے ریلیز ہونگے نہ امریکی فوج کا انخلا ، ٹرمپ، خطے میں امریکی اڈے، اسرائیلی اثاثے اب جائز ہدف ہیں، قالیباف

    کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل، اسلحہ برآمد

    "نیب کی بڑی کامیابی: ماریشس میں بحریہ ٹاؤن سے منسلک 45 لاکھ ڈالر کے اکاؤنٹس منجمد”

    بلاگ

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    طوفان کے بعد کے رنگ 

    پیاس نے 50 زندگیاں نگل لیں،واقعہ دنیا کو بڑا سبق دے گیا،پانی ضائع کرنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.