سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
پیرا فورس سیالکوٹ کی ایس ڈی ای او رباب کی زیر نگرانی چوک شہیداں اور گردونواح میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران سرکاری احکامات اور بارہا تنبیہ کے باوجود تجاوزات قائم رکھنے پر تقریباً 20 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ مذکورہ ایس ڈی ای او نے واضح کیا کہ عوامی راستوں، فٹ پاتھوں اور بازاروں میں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اشیاء دکانوں کی حدود کے اندر رکھیں، بصورت دیگر قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

