Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

      پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

      جاپان میں بڑھی رشتوں میں دھوکے بازی ، تیار کرلی منفرد اسمارٹ برا ، صرف پارٹنر کے فنگر پرنٹ سے کھلے گا ہُک!

      بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ: سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، قیمت 55 ہزار ڈالر تک گرنے کا خدشہ،آخری امید پاکستان؟

       کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لاہور: ہوٹل میں لڑکی سے مبینہ زیادتی، سوتیلا باپ گرفتار، ہوٹلوں سے متعلق شکایات لیکن ایکشن کیوں نہیں؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہو ر (بے نقاب نیوز رپورٹ ) ڈیفنس میں 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعے میں سوتیلے باپ کی گرفتاری عمل میں آ گئی ہے، جس کے بعد شہر میں ایک بار پھر سیکیورٹی، ہوٹلنگ سسٹم اور پولیس نگرانی کے نظام پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم محمد شاکر کو ڈیفنس اے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ڈیفنس اے فوری کارروائی کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم متاثرہ لڑکی کو “دم کروانے” کے بہانے دی گرینڈ آرچرڈ ون ہوٹل کے کمرے میں لے گیا، جہاں مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا اور بعد ازاں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کیس کو جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پولیس ذرائع اور بعض مقامی حلقوں کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں ہوٹلوں کے حوالے سے پہلے بھی ایسے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جہاں مبینہ طور پر مشکوک سرگرمیوں کی شکایات رپورٹ ہوتی ہیں۔ تاہم ان حلقوں کا دعویٰ ہے کہ اکثر کیسز میں کارروائی انفرادی ملزمان تک محدود رہتی ہے، جبکہ ہوٹل انتظامیہ کے کردار پر مکمل اور مستقل جانچ کا نظام مؤثر نہیں ہو پاتا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ اور متعلقہ اداروں میں ہوٹلز سے متعلق ریکارڈ اور شکایات موجود ہیں، تاہم اس حوالے سے مؤثر اور مستقل نگرانی کے نظام کی ضرورت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ ملوث عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    Related Posts

    "پی سی بی کا نیا ‘آپریشن کلین اپ’:سرفراز کی چھٹی ، کیا یونس خان کا جادو ٹیم کو بحران سے نکال پائے گا؟”

    زمین کے تنازع پر دو بھائیوں کو خنجر کے وار سے لہولہان کر دیا

    صرف 4500 روپے کے لیے شہری ہلاک، لرزا دینے والا انکشاف، انسپکٹر کی آنکھیں پرنم

    مقبول خبریں

    "پی سی بی کا نیا ‘آپریشن کلین اپ’:سرفراز کی چھٹی ، کیا یونس خان کا جادو ٹیم کو بحران سے نکال پائے گا؟”

    صرف 4500 روپے کے لیے شہری ہلاک، لرزا دینے والا انکشاف، انسپکٹر کی آنکھیں پرنم

    لاہور: ہوٹل میں لڑکی سے مبینہ زیادتی، سوتیلا باپ گرفتار، ہوٹلوں سے متعلق شکایات لیکن ایکشن کیوں نہیں؟

    "بے نقاب نیوز ‘‘بنا مظلوم کی آواز: معصوم بچے کی بازیابی پر شہریوں کی جانب سے خراجِ تحسین، ملزم گرفتار

    ایران کا مضبوط ہونے پرفخر، جنگ خاتمے کے لیے معاہدے پر راضی نہیں ہوا :ٹرمپ

    بلاگ

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    طوفان کے بعد کے رنگ 

    پیاس نے 50 زندگیاں نگل لیں،واقعہ دنیا کو بڑا سبق دے گیا،پانی ضائع کرنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ

    بلوچستان کے عام شہری آج بھی بنیادی ضروریات کے لیے پریشان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.