Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

      پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

      جاپان میں بڑھی رشتوں میں دھوکے بازی ، تیار کرلی منفرد اسمارٹ برا ، صرف پارٹنر کے فنگر پرنٹ سے کھلے گا ہُک!

      بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ: سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، قیمت 55 ہزار ڈالر تک گرنے کا خدشہ،آخری امید پاکستان؟

       کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نشترہسپتال سے 1400پنکھے چھومنتر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    ملتان (مہر آصف، بیورو چیف)
    نشتَر ہسپتال ملتان میں ادویات کی چوری کے بعد ایک اور بڑا مالی و انتظامی سکینڈل سامنے آ گیا۔ ہسپتال کے مختلف شعبوں سے 1400 سے زائد برقی پنکھوں کی گمشدگی کا انکشاف ہوا ہے، جس پر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ہسپتال کے اسٹورز اور مختلف وارڈز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران پنکھوں کی تعداد میں نمایاں کمی سامنے آئی۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ سامان گزشتہ کئی برسوں کے دوران مرحلہ وار غائب ہوا۔معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نشتَر انتظامیہ نے تھانہ کینٹ ملتان سے رجوع کر لیا ہے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی درخواست اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ تحقیقات کے بعد مزید قانونی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔شہری اور سماجی حلقوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کے وسائل کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام ناگزیر ہے۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ تمام حقائق سامنے لانے کے لیے مکمل انکوائری کی جا رہی ہے اور کسی بھی غفلت یا بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    Related Posts

    پیاس نے 50 زندگیاں نگل لیں،واقعہ دنیا کو بڑا سبق دے گیا،پانی ضائع کرنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ

    اینٹی کرپشن ڈیسک کا افتتاح

    ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غائب ، مریض شدید مشکلات کا شکار

    مقبول خبریں

    پیاس نے 50 زندگیاں نگل لیں،واقعہ دنیا کو بڑا سبق دے گیا،پانی ضائع کرنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ

    نشترہسپتال سے 1400پنکھے چھومنتر

    ورلڈ کپ فٹبال 2026: ایرانی ٹیم کو امریکی ویزے جاری

    میک ان انڈیا’ مانگا، ‘لیک ان انڈیا’ دیا، جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے پیش نظر کشمیر میں موبائل فون، انٹرنیٹ بند

    بلاگ

    پیاس نے 50 زندگیاں نگل لیں،واقعہ دنیا کو بڑا سبق دے گیا،پانی ضائع کرنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ

    بلوچستان کے عام شہری آج بھی بنیادی ضروریات کے لیے پریشان

    بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور عوامی بے چینی

    پنجاب پولیس: میرٹ، مداخلت اور تبادلوں کی سیاست کے درمیان جاری کشمکش

    تصویریں دھندلی کیوں تھیں 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.