شہدادپور (رپورٹ عمران قمر :
شہدادپور میں این ایف سی گودام کے قریب گھریلو ناچاقی کے باعث تین بچوں کی ماں، 27 سالہ مسمات شہربانو زوجہ سکندر سولنگی نے مبینہ طور پر پنکھے سے رسی باندھ کر پھندا لے کر خودکشی کر لی۔
متوفیہ کی لاش کو ورثاء نے سمس اسپتال شہدادپور منتقل کیا، جہاں اس کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا۔ ورثاء نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہربانو نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

