جهڈو (رپورٹ: قیصر راجہ راجپوت)جهڈو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری صحافی وسیم یوسف راہمون کے خلاف جهڈو پولیس کی جانب سے مبینہ جھوٹا اور من گھڑت مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کے رہنماؤں، صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا۔احتجاجی ریلی اسٹیشن روڈ سے شروع ہوئی، جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مین روڈ پر ٹاؤن کمیٹی آفس کے سامنے پہنچی، جہاں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا۔اس موقع پر مولانا شعیب سندھی، قادر بھنبھرو، حنیف گرگیج، ممتاز جونیجو، اسحاق ساگر، مدن لال سندھی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی وسیم یوسف راہمون کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ سراسر جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

