سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)سیالکوٹ اور گردونواح میں موسم کا مزاج بدل گیا۔شدید حبس اور گرمی کے بعد بالآخر رحمت کی بارش موسم خوشگوار ہوگیا۔ سیالکوٹ اور گردو نواح کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس نے کئی روز سے جاری حبس اور شدید گرمی کا زور توڑ دیا۔بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ اہل علاقہ نے گھروں سے باہر نکل کر موسم کا لطف اٹھایا۔ بچوں اور بڑوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔ شہری نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

