سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت ) ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس کا ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ اور ٹینٹڈ گلاس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہے۔ اس سلسلے میں سکھر شہر سمیت ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم پوائنٹس پر پولیس کی جانب سے سخت چیکنگ اور ناکہ بندی کا عمل بھی جاری ہے۔بغیر نمبر پلیٹ اور ٹینٹڈ گلاس والی گاڑیوں کا استعمال قانوناً جرم ہے، جبکہ ایسے عناصر جرائم پیشہ سرگرمیوں اور مشکوک نقل و حرکت میں استعمال کرتے ہیں، جس کے باعث شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق ہوتا ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان
بغیر نمبر پلیٹ اور ٹینٹڈ گلاسز والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

