ملتان (رپورٹ ملک جابر عبّاس) گیلے وال عیش موڑ میں قائم یونٹ پٹرول پمپ پر شہری کے ساتھ مبینہ دھوکہ دہی کا انکشاف سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹمر محمد رمضان نے 500 روپے کا پٹرول ڈلوایا، تاہم پیمانہ چیک کرنے پر پٹرول مقررہ مقدار سے کم نکلا اور ایک لیٹر بھی پورا نہ تھا۔شہری کی شکایت پر ون فائی فورس کی اطلاع پر پولیس تھانہ گیلے وال کے ایس ایچ او پیرن دتہ اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے یونٹ کے ملازم کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی کم مقدار دینے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

