اسلام آباد:اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کا نور خان ائیر بیس پہنچنے پرصدر آصف علی زرداری خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ،وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کیے۔
A formal reception was held at Aiwan-e-Sadr (the Presidential Palace) in Islamabad in honor of His Highness Prince Rahim Aga Khan.#GilgitBaltistan #HHprinceRahimaAgaKhan pic.twitter.com/EvlfHYLWnv
— Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) May 20, 2026
پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی برادری کے پچاسویں امام ہیں اور وہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو چلانے میں سر گرم عمل ہیں ۔
ایوان صدر آمدپر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کا استقبال کیا ۔افواج پاکستان کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔قومی ترانہ بجایا گیا۔

