سارانان:سیکیورٹی فورسز نے سارانان کےعلاقےارجم کلی میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم افغانی کمانڈر بصیر کو جہنم واصل جبکہ اس کے افغانی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
فتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ افغانی خارجی بصیر سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران جہنم واصل
20مئی2026 کو سیکیورٹی فورسز نے سارانان کےعلاقےارجم کلی میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم افغانی کمانڈر بصیر کو جہنم واصل جبکہ اس کے افغانی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا… pic.twitter.com/4OviGaPstu
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 20, 2026
سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے کمانڈر خارجی بصیر کو شعبان کے علاقے سے ٹریس کیا۔ہلاک ہونے والا خارجی بصیر افغانی خارجی کمانڈر نوراللہ کا بیٹا تھا جو سیکیورٹی فورسز پر متعددحملوں کا منصوبہ ساز رہا ہے۔خارجی بصیر شعبان کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والی تشکیلوں کا آپریشن کمانڈر بھی تھا۔
اس سے پہلے 22فروری 2026کو خارجی بصیر کی نگرانی میں فتنہ الخوارج کے 5خودکش بمباروں پر مشتمل ایک گروہ کو پشین میں سیکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کیا تھا۔خارجی بصیر کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے۔
آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

